Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جس دن کوئی لڑکا ہمایوں کا طرح پرفارم کرے گا میں اسے کاسٹ کر لوں گا، خلیل الرحمان قمر

Now Reading:

جس دن کوئی لڑکا ہمایوں کا طرح پرفارم کرے گا میں اسے کاسٹ کر لوں گا، خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمان قمر

جس دن کوئی لڑکا ہمایوں کا طرح پرفارم کرے گا میں اسے کاسٹ کر لوں گا، خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمرپاکستان کے ایک باکمال مصنف، بہترین پروڈیوسر اور عمدہ ہدایت کار ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں دور دور تک ان جیسا کہانی نویس نہیں ہے، وہ اتنے خوبصورت مکالمے لکھتے ہیں یہ ڈرامے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

ان کے بطور رائٹر مشہور پراجیکٹس میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، چاند پور کا چندو، لنڈا بازار، بنٹی آئی لو یو، صدقے تمہارے، پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا شامل ہیں۔

جبکہ ان کے آنے والے دو نئے سیریلز میں جنٹلمین اور میں منٹو نہیں ہوں شامل ہیں۔ حال ہی میں، معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ہمایوں سعید کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے بات کی۔

جب میزبان نے ان سے آنے والے سیریل میں ہمایوں سعید کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھاکہ اگر کوئی لڑکا ہمایوں کی طرح پرفارم کر کے دکھا دے تو وہ اسے کاسٹ کر لیں گے ان جیسی اداکاری اور چہرے کے تاثرات کوئی نہیں دے سکتا۔

Advertisement

انہوں نے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں میں تاخیر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ، ہمایوں سعید پہلے جنٹلمین میں کاسٹ نہیں کیے گیے تھے تاہم جب یہ پراجیکٹ سکس سگما کے پاس پہنچا تو وہاں  ہمایوں نے اس کا سکرپٹ پڑھا اور انہوں نے کہا کہ وہ یہ کردار کرنا چاہتے ہیں۔ ہمایوں سعید اس پروجیکٹ کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے، اس لیے منٹو کو اس وقت تک کے لیے موخر کرنا پڑا۔ اگلے سال چونکہ جنٹلمین کو منٹو سے پہلے نشر ہونا تھا، اس لیے انہوں نے منٹو کو بعد میں کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنٹلمین کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ ایک نیا آئیڈیا ہے جو انہوں نے جنٹلمین کے روپ میں دیا ہے، یہ ان کے سابقہ کسی بھی ڈرامے سے نہیں ملتا یہ الگ اور انوکھا ہے، وہ  جنٹلمین کے آئیڈیا کے بارے میں تفصیل سے سوچ رہے تھے اور کسی قدر، الجھن میں تھے کہ جنٹلمین کون ہیں؟ فیئر ڈیلر یا حلال کمانے والے شریف آدمی ہیں یا غیر قانونی طریقے سے کمانے والے اصل ہیرو ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دونوں ڈراموں کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی ہیں اور یہ ایک بہترین کاسٹنگ ہے، یمنیٰ زیدی ایک لاجواب اداکارہ ہیں اس ڈرامے میں ایک محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے، یہ ڈرامہ جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔ جبکہ ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں میں ہمایوں سعید اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر