پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ کی تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد فینز آگ بگولہ ہوگئے۔
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
حال ہی میں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دانیہ شاہ کو ملتان کے ‘گرل ہاٹ برکت مارکیٹ’ میں دیکھا جا سکتا ہے، جو ایک مقامی برگر ہاؤس میں ان کی ڈیل آفر کی تشہیر کررہی ہیں۔
تنازعات کے باوجود، دانیہ شاہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید کا نشانہ بنایا ہے۔
وائرل ویڈیو:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
صارفین کا ردعمل:
مزید پڑھیں؛ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کر دی
فروری 2022 میں مرحوم عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ تاہم، ان کی شادی اور تعلقات میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے دانیہ شاہ نے مئی میں محض تین ماہ بعد پنجاب کی ایک عدالت میں منسوخی کی درخواست دائر کی۔
ان کی علیحدگی سے پہلے، اس نے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگز اور غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کیں۔
اس کے بعد، ان کا 9 جون 2022 کو انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد، ان کے بچوں اور پہلی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 15 دسمبر 2022 کو پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News