Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف فلم پروڈیوسر کی اپنے گھر سے لاش برآمد

Now Reading:

معروف فلم پروڈیوسر کی اپنے گھر سے لاش برآمد

معروف فلم پروڈیوسر کی اپنے گھر سے لاش برآمد

کنڑ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف پروڈیوسر سوندریا جگدیش اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سوندریا جگدیش نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی مبینہ کوشش کی جس کے بعد اُن کی موت ہو گئی۔

سوندریا جگدیش کا شمار کنڑ فلم انڈسٹری کے سب زیادہ مقبول پروڈیوسرز میں ہوتا تھا : فوٹو : فائل

پروڈیوسر کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ جگدیش کی موت خودکشی کی کوشش کے بعد ہوئی ہے، ہم اُنہیں اسپتال لیکر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا تھا۔

دوست کا کہنا تھا کہ جگدیش کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے نہیں ہوئی، وہ تو بالکل ٹھیک تھے، اُنہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب اُنہیں اسپتال لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سوندریا جگدیش نے پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پروڈیوسر کے دوست نے بتایا کہ ہم پولیس کی کارروائی مکمل ہونے تک میڈیا کو جگدیش کی موت اور خودکشی کی اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔

پولیس کے مطابق پروڈیوسر جگدیش کی موت کی تحقیقات جاری ہیں اور اس واقعے میں تمام مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر