بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز اور قدرتی خوبصورتی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ بعض اوقات خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیے جانے والے کاسمیٹک طریقۂ کار چہرے کی قدرتی دلکشی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے اس دوران بالی ووڈ اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو دنیا کی خوبصورت ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے تاہم مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد ان کے چہروں میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے کرنے سے پہلے مکمل سوچ بچار ضروری ہے کیونکہ بعض اوقات یہ تبدیلیاں مستقل بھی ہوسکتی ہیں اور چہرے کی قدرتی ساخت پہلے جیسی نہیں رہتی۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا ہے جبکہ دیگر نے اسے ذاتی پسند اور انفرادی انتخاب قرار دیتے ہوئے اختلاف کیا ہے۔
View this post on Instagram
















