معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جنید اکرام نے اپنے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں پہلی بار اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ مجھے اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی، میں نے اس معاملے کو نجی طور پر اور مختلف طریقوں سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے مگر اب میں اپنے بچے سے ملنے کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
View this post on Instagram
جنید اکرم نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ 6 سال کے بچے کو کبھی بھی دو بالغ افراد کے درمیان تنازع کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔ ان کے مطابق بچے کی فلاح اور والدین کے ساتھ اس کے تعلق کو برقرار رکھنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
جنید اکرم نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اپنے والدین کے حقوق اور بیٹے کے ساتھ تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوشش اپنے بیٹے کے ساتھ تعلق کو محفوظ رکھنا ہے اور وہ معاملے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں۔
















