Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کا موسم؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسمیاتی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں