Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

’بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے، ہر بات کا الزام یوٹیوبرز پر نہیں ڈالنا چاہیے‘

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بچوں پر یوٹیوبرز کے مبینہ منفی اثرات سے متعلق تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈکی بھائی نے کہا کہ بچوں کے بگاڑ کا مکمل ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینا درست نہیں اگر کوئی بچہ آن لائن مواد سے متاثر ہو رہا ہے تو والدین کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کے بچے کیا دیکھ رہے ہیں اور کس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ میں اپنی ویڈیوز کو حتی الامکان صاف اور مناسب رکھنے کی کوشش کرتا ہوں تاہم میں ہر بچے کا والد نہیں ہوں، بچوں کے لیے مناسب مواد کا انتخاب اور ان کی انٹرنیٹ سرگرمیوں پر نظر رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

اپنے بچپن کا حوالہ دیتے ہوئے ڈکی بھائی نے بتایا کہ میرے والد مجھے پڑھائی پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے تھے اور اچھی کارکردگی پر پلے اسٹیشن دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد نے کمپیوٹر پر حفاظتی نظام بھی نصب کر رکھا تھا جس کے ذریعے میں ان کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔

ڈکی بھائی نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور بچوں پر پڑنے والے ہر منفی اثر کا ذمہ دار صرف یوٹیوبرز یا سوشل میڈیا کو قرار دینے کے بجائے اپنی ذمہ داری بھی پوری کریں۔

متعلقہ خبریں