Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ادکارہ شہناز گل کا پاکستانی پنجابیوں کے لیے خصوصی پیغام

Now Reading:

بھارتی ادکارہ شہناز گل کا پاکستانی پنجابیوں کے لیے خصوصی پیغام

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار شہناز گل نے پاکستان میں رہنے والے پنجابیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہناز گل نے دبئی میں ہونے والی ‘فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ’ ایوارڈز کی تقریب میں دیگر بالی وڈ اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اسی تقریب سے شہناز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے لیے پیغام دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز نے  پاکستانی پنجابیوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا’میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں، میرے گانے آرہے ہیں، انہیں ضرور سنیے گا’۔

شہناز کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں نے دل کھول کر تبصرے کیے اور ان کی تعریف کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہناز گل کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی ہے، شہناز کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے جو ناصرف ایک اداکارہ بلکہ گلوکارہ بھی ہیں۔

اداکارہ جلد ہی سلمان خان کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ میں جلوہ گر ہوں گی جو کہ آئندہ برس 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سشمیتا سین نے شادی سے متعلق اہم بات بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا
بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلامی سے بچ گیا!
سوشل میڈیا صارفین اداکار عمران عباس پر برس پڑے
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں
ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر وائرل
بھارتی فلمساز کا شاہ رخ خان پر فلم انڈسٹری تباہ کرنے کا الزام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر