Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں

Now Reading:

صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں

آج ہم آپ کو یہاں بہترین کھوئے جیسی دہی بنانے کی ٹپ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ بازار سے بھی اچھی دہی گھر میں جما سکتی ہیں۔

دہی جمانے کا طریقہ اور ٹپ:

خالص دودھ ایک لیٹر
دہی ایک چائے کا چمچ

دودھ ابال لیں اور ساتھ ساتھ پھینٹتے جائیں (دہی کو چمچ سے اوپر نیچے کریں کہ جھاگ بنتا جائے)۔

Advertisement

مٹی کے برتن میں جمائیں تو زیادہ اچھا دہی بنے گا۔

دودھ اچھی طرح ابل جائے تو اس کو اس برتن میں ڈالیں جس میں جمانا ہو یا جاگ لگانا ہو۔

اب اس دودھ کو چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح تقریباً 5 منٹ تک پھینٹیں، اس طرح کرنے سے دودھ جب نیم گرم رہ جائے اور اس میں جھاگ بھی بن جائیں جتنے زیادہ جھاگ بنیں گے اتنا ہی بالائی والا گاڑھا دہی جمے گا۔

اب دودھ کو جاگ لگائیں۔ یعنی اس میں دہی ڈالیں گے۔

میٹھی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی میٹھا جمے گا۔ کھٹی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی کھٹا جمے گا۔

دہی اگر میٹھی نہ ہو تو اپنے دہی میں ذرا سی چینی ملا لیں تاکہ وہ میٹھا ہو جائے۔

Advertisement

اب ایک لیٹر دودھ میں ایک چمچ دہی ایک کنارے سے اس دودھ میں شامل کریں۔

دودھ کے اوپر موجود جھاگ کو نہ ہلائیں ، بس سائڈ سے دہی اندر ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلائیں ۔

پھر اوپر سے کسی المونیم فوائل یا کسی ایسے ڈھکنے سے ڈھانک دیں کہ جس سے ہوا اندر نہ جائے۔

اس برتن کو کسی گرم جگہ یا کسی کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں ۔

اب اسے یا تو رات بھر کے لئے چھوڑ دیں یا پھر دن بھر کے لئے چھوڑ دیں بہترین دہی تیار ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر