کیچپ کو فریج میں رکھنا چاہیئے یا باہر؟ جانیئے
کیچپ کا شمار تقریباً ہر گھر میں استعمال ہونے والی چھوٹوں بڑوں کی مرغوب غذاؤں میں ہوتا ہے۔
یوں تو کیچپ بذات خود کوئی غذا نہیں لیکن فاسٹ فوڈ بالخصوص فرنچ فرائز ، چائینیز اور اٹالین کھانوں کے ساتھ اس کا ستعمال لازمی جز سمجھا جاتا ہے۔
کیچپ کھاتے تو تقریباً سب ہی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیچپ کو فریج میں رکھنا چاہیئے یا اسے باہر ہی رہنے دینا چاہیئے۔
اگر آپ کیچپ کی بوتل پر درج ہدایات کو پڑھیں تو اس پر لکھا ہوتا ہے اسے فریج میں رکھنا چاہیئے لیکن اس کے باجود اس کو محفوظ رکھنے کی صحیح جگہ کے بارے میں رائے منقسم ہے۔
مزید پڑھیں: صرف دو منٹ میں مزیدار کیچپ تیارکریں
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کیچپ کو فریج سے باہر رکھنا ضروری ہے، بہت سے ریستورانوں میں آپ کیچپ کی بوتلیں بغیر فریج کے پورا دن باہر رکھی دیکھتے ہیں۔
تاہم کیچپ بنانے کے حوالے سے مشہور ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ مینیجر کا کہنا ہے کہ پروڈکٹ کو ریفریجریشن کی ضرورت نہیں ہے، جب تک کہ اسے کھولا نہ جائے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کیچپ کی قدرتی تیزابیت کی وجہ سے ان کی کمپنی کا کیچپ بنا فریج کے بھی خراب نہیں ہوتا ، تاہم کھولے جانے کے بعد ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے فریج میں رکھیں تاکہ پروڈکٹ اپنے بہترین معیار پر باقی رہے۔
مزید پڑھیں: کیچپ کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر
دوسری جانب ریڈرز ڈائجسٹ میگزین کا دعویٰ ہے کہ ریستوران والے رات بھر کیچپ کی کھلی بوتلیں نہیں رکھتے بلکہ وہ بوتل کے اندر موجود کیچپ کو پھینک دیتے ہیں، چاہے وہ گھریلو کیچپ ہو یا پھر کسی مشہور برانڈ کا۔
ریڈرز ڈائجسٹ کے مطابق ایک شیف کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کیچپ کے بڑے کنٹینر کو واپس فریج میں رکھتے ہیں جبکہ تمام غیر استعمال شدہ کیچپ کی بوتلیں شفٹ کے اختتام پر پھینک دی جاتی ہیں۔
تاہم ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ مینجر اور شیف دونوں اس بات کو مانتے ہیں کہ کیچپ کو کھلے برتن میں رکھنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
