 
                                                                              کشمیری چائے
اجزاء:
دودھ = 1 کلو
بادام پستہ = تھوڑا سا (دودھ میں ڈالنے کے لئے)
بادیان کا پھول = 3 عدد
چھوٹی الائچی = 7 عدد
نمک = تھوڑا سا
کشمیری پتی = 3 کھانے کے چمچ
دار چینی -1 ٹکڑا
میٹھا سوڈا = آدھا چائے کا چمچ
چینی = حسب ضرورت
برف کا پانی = 2 گلاس
ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اور بادیان کے پھول اور چھوٹی الائچی اور دار چینی، میٹھا سوڈا، نمک اور کشمیری پتی ڈال کر اس قدر پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔
اس میں ٹھبڈا پانی ڈال کر 7 منٹ اور پکائیں اور چھان لیں۔
قہوے کا رنگ گہرا جامنی ہوجائے گا، دوسری دیگچی میں میوہ اور چینی ڈال کر ابالنے کے بعد 7 منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں اور قہوہ ڈال کر مزید تھوڑی دیر پکائیں۔ بچا ہوا میوہ چائے کے اوپر چھڑک کر پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 