Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی میں ’سونف کا شربت‘ پئیں ، فائدے ہزار

Now Reading:

گرمی میں ’سونف کا شربت‘ پئیں ، فائدے ہزار
گرمی میں ’سونف

گرمی میں ’سونف کا شربت‘ پئیں ، فائدے ہزار

سونف کے فوائد اور خصوصیات لاتعداد ہیں، یہ بے شمار منرلز، وٹامنز اور غذائی ریشے سے بھرپور جڑی بوٹی ہے جوکہ خواتین میں ہارمونز کے بگاڑ کو درست کرتی ہے۔

 سونف کا قہوہ بھی اپنے اندر جادؤئی خصوصیات رکھتا ہے اور اس کے لئے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر وزن میں تیزی سے کمی لانا چاہتے ہیں تو سونف کا قہوہ کمال دکھاتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس میں صحت کے حوالے سے بے شمار خوبیاں موجود ہیں۔ لیکن یہاں ہم سونف سے بنی مزیدار ریسیپی لے کر آئے ہیں جوکہ گرمیوں میں بہت زیادہ فائدہ پہنچانے والی ہے۔

سونف کا شربت

سونف کا شربت بنانے کیلئے سب سے پہلے اس کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں تو یہ ایک سال تک خراب نہیں ہوتا۔

Advertisement

سونف کا پاؤڈر کیسے بنائیں؟

سونف 6 کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی آدھا کھانے کا چمچ

مصری 50 گرام

کالا نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ

یہ آپ کا شربت کا پاؤڈر تیار ہے اس کو کسی ائیر ٹائٹ جار میں رکھ لیں یہ ایک سال تک خراب نہیں ہو گا۔ اس کو بنانے کے دو طریقے ہیں جو ہم آپ کو یہاں بتارہے ہیں۔

Advertisement

ترکیب:

طریقہ 1

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ یہ پاؤڈر ڈالیں،مکس کر لیں( اسے آپ چھان بھی سکتے ہیں) اس میں تخم بالنگا ڈالیں، ڈھیر ساری برف ڈالیں، آپ کا مزیدار شربت تیار ہے ۔

طریقہ 2

ایک گلاس میں یہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں تخم بالنگا ڈالیں اور اوپر سے کوئی بھی وائٹ سوڈا ڈرنک شامل کردیں۔

لیجئے آپ کی ریفریشنگ ڈرنک تیار ہے خوب برف ڈال کر پئیں اور مہمانوں کو بھی پلائیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سونف کے پانی سے دنوں میں اپنا وزن کم کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر