
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
کیا آپ سیخ کباب بنانے کا آسان طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اجزاء
چکن قیمہ 700 گرام، سیخ کباب مصالحہ 1 عدد، سبز دھنیا 5 گرام، پودینہ 5 گرام، پیاز 15 گرام، قصوری میتھی 5 گرام، کھانے کا تیل 3 کھانے کے چمچ، مایونیز 6 کھانے کے چمچ، وائٹ پیپر پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ، کریم 2 کھانے کے چمچ، املی سوس 2 کھانے کے چمچ، بند گوبھی 10 گرام، گرین چلی سوس 2 کھانے کے چمچ اور بٹر پیپر4 عدد۔
ترکیب
ایک باؤل میں چکن قیمہ لیں اور اس میں سیخ کباب مصالحہ، سبز دھنیا، پودینہ، پیاز اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔ اب تیار شدہ قیمے کے کباب بنالیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے ہوئے کباب ڈال کر فرائی کرلیں۔
اب ایک برتن میں مایونیز لیں اور اس میں وائٹ پیپر پاؤڈر، لیموں کا رس اور کریم ڈال کر سوس تیار کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News