Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں موسم کی تبدیلی کےباوجود ڈینگی بےقابو

Now Reading:

ملک بھرمیں موسم کی تبدیلی کےباوجود ڈینگی بےقابو
ڈینگی

ملک بھرمیں موسم تبدیل ہوگیالیکن ڈینگی قابومیں نہ آسکا۔

تفصیلات کےمطابق ملتان کےنشتراسپتال میں ڈینگی کا ایک نیاکیس رپورٹ ہواہے۔ نشترآئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی جن میں 13مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ نشتر اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

فیصل آبادمیں ڈینگی بخارمبتلا ایک اورمریض الائیڈاسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ تیمورکاتعلق اسلام آبادسےہے۔

اسپتال زرائع کاکہناہے کہ تیمورسمیت الائیڈاسپتال میں 5مریض آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع نےمزیدبتایا کہ رواں برس ضلع میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کےمریضوں کی تعداد 177ہوگئی۔

Advertisement

صوبہ سندھ میں ڈینگی مچھرکےوارجاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے247 نئےکیسز سامنے آگئے۔

رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد 5ہزارسےتجاوز کرگئی،رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد5ہزار137 ہوگئی۔

سندھ بھرمیں یہ تعداد5ہزار490 ہوگئی ہے۔ رواں سال سندھ بھر میں 8ہزار707 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔ کراچی میں 8ہزار181افراد ڈینگی کا شکارہوئے۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس قابو میں نہ آسکا۔ گزشتہ ہفتہ کے سرکاری اعدادوشمارکے مطابق سوات سے18،صوابی اور مردان سے 9,9کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔جبکہ ہنگو،ہری پوراورمردان سے 5,5کیسزرپورٹ ہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کاکہناہے کہ راولپنڈی کےاسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد جاری ہے۔

ملتان میں انسداد ڈینگی کیلئےڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرمہم جاری جس کیلئےتمام سرکاری سکولوں میں زیرو پیریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔زیروپیریڈ میں طلباءوطالبات کوڈینگی سے بچاوکےبارے لیکچر دیاجاتا ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ اسکول کے بچوں کے ذریعے گھرگھر ڈینگی سے بچاو کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ سوشل ویلفیر،سول ڈیفنس اور دیگرمحکموں کی طرف سے ڈینگی کےبارے میں سیمینارز کا انعقاد بھی کیاجارہاہے۔

 ملتان کےدیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے آنے والی بسوں اور ویگنوں کی سرویلنس کی جارہی ہے۔ بسوں اور ویگنوں پرڈینگی بارےمیـں آگاہی والے پوسٹر چسپاں کیے جارہے ہیں۔ مختلف محکمے روزانہ پانچ ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی سرویلنس کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر