Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمبولینس سروس فنڈز نہ ملنے کے باعث بند کی گئی، ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن

Now Reading:

ایمبولینس سروس فنڈز نہ ملنے کے باعث بند کی گئی، ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن
Aman Ambulane

ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن خاقان سکندر کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سروس فنڈز نہ ملنے کے باعث بند کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایمبولینس سروس بند کیے جانے پہ ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن سروسزکی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ایمبولینس سروس  مجبوراً بند کی گئی ہے،جیسے ہی فنڈز ملیں گے، ایمبولینس سروس بحال کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پر امن فاؤنڈیشن کے 412 ملین روپے واجب الادا ہیں ،امید ہے چند روز میں فنڈز جاری کر دیےجائیں گے۔

ڈائریکٹر امن امن فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ فنڈز کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے فلیٹ میں بتدریج کمی کی جاتی رہی اور کل مکمل طور پر سروس بند کر دی گئی۔

خاقان سکندر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مکمل رابطے میں ہیں، فنڈز ملتے ہی گھنٹوں میں سروس بحال کر دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز امن فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں ایمبولینس سروس اچانک بند کردی گئی تھی۔

امن فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان رواں سال مئی میں 45 کروڑ روپے سالانہ میں معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز میں چلنا تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر