Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا خراب کھانے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب حکومت کا خراب کھانے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کی جانب سے خراب کھانے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کرنے اور انسانی صحت سے کھیلنے والے معاشرتی ناسوروں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں چیف سیکرٹری کو زائد المعیاد چاکلیٹس، چپس، کوکنگ آئل، جعلی مشروبات کے علاوہ شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں خراب کھانوں کی فراہمی پر کارروائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اسی طرح خراب اور بیمارجانوروں کاگوشت  فروخت کرنے پر 519دوکانداروں کو 1806,000 روپے جرمانہ جبکہ 33دوکانوں کو سر بمہر کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملاوٹ کیخلاف کارروائی کی آڑ میں صیحح اشیاء فروخت کرنے والوں کو ہراسا ں نہ کیا جائے۔

Advertisement

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والے 246دکانداروں کو 791,000روپے کے جرمانے، 35 دوکانیں سر بمہر کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین عمر تنویر بٹ کی سربراہی میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کا 31واں بورڈ اجلاس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں اضافی کھانے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے قانون کی منظوری دی گئی اور متعدد امور پر غور کیا گیا تھا۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 31ویں بورڈ اجلاس میںڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن2019 (اضافی کھانے کو ٹھکانے لگانے کا قانون) متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ، سیکرٹری فوڈ احمد وقاص اورڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن سمیت 16 ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔قانون کے مطابق اضافی کھانا ہوٹل، ریسٹورانوں سے اضافی کھانا مستحقین تک پہنچانے کا نظام وضع کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر