Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کیسے ہورہے ہیں، تصاویر سامنے آگئیں

Now Reading:

پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کیسے ہورہے ہیں، تصاویر سامنے آگئیں
پنجاب میں کورونا ٹیسٹ

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے تشخصی ٹیسٹ کس طرح کئے جارہئے ہیں اور ان کے لئے کس نوعیت کی احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں ان تمام کی صورتحال تصاویر کی مدد سے منظر عام پر آگئی ہیں، پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تصاویر وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے میں سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار کا پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ پہن کر پنجاب کی سب سے بڑی بی ایس ایل لیول تھری لیب کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایکسٹریکشن روم، بائیو سیفٹی کیبنٹ اور آرٹی امپلیفکیشن کا جائزہ، ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا اور عملے سے طریقہ کار بھی دریافت کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بتایا گیا کہ برڈووڈ روڈ پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے تحت سنٹرل پی سی آر لیب قائم کی گئی ہے جس میں 2000 کورونا ٹیسٹ روزانہ ہونگے۔

انہیں مزید آگاہ کیا گیا کہ بی ایس ایل لیول تھری لیب کو ہوا کے منفی دباؤ سے ماحول کو صاف رکھا جاتا ہے اور سیمپل بائیو سیٹفی کیبنٹ میں ٹریٹ کیا جاتا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹیسٹ سیمپل کو کولڈ چین ٹرانسپورٹ سے لیب لایا جاتا ہے اور لیب میں دن رات مائیکرو اور مالیکیولر مستقل بنیادوں پر بیالوجسٹ کام کررہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لیب کا محکمہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لیب کے متعلق اور کورونا وائرس کے ٹسٹ کے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔

 

Advertisement

وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور لیب سٹاف کو شاباشی دی گئی جبکہ کورونا کے خاتمے کے لئے ان تمام کی خدمات کو خوب سراہا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر