پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 326005 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ بھر میں 276، اسلام آباد میں 129، خیبرپختونخوا میں 76، پنجاب میں 171 اور آزاد کشمیر 49 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 142917 ، بلوچستان میں 15767 ، خیبرپختونخوا میں 38886 ،اسلام آباد میں 18438 ، گلگت بلتستان میں 4127، پنجاب میں 102107 اور آزاد کشمیر میں 3763 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 142917 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں 49 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 3763 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 171 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 102107 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 38886 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News