سندھ حکومت نے 60 سال سے کم عمر افراد کے کورونا پی سی آرٹیسٹ پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیا۔
محکمہ صحت سندھ نے تمام سرکاری اسپتالوں کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کا کیا جائے گا۔60 سال سے کم عمر افراد علامتیں موجود ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیں۔
صوبائی ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ علامتیں ہونے پر صرف تدریس اور تعلیمی اداروں سے منسلک افراد کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ اینٹیجن ٹیسٹ کی سہولت میسر ہونے کے بعد تمام کا ٹیسٹ شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے پی سی آر ٹیسٹ نجی لیبارٹریز سے ذاتی خرچ پر کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News