Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی نوجوان میں کونسی بیماریوں پیدا کر دیتی ہیں؟

Now Reading:

وٹامن ڈی کی کمی نوجوان میں کونسی بیماریوں پیدا کر دیتی ہیں؟

وٹامن ڈی، انسان کی جسمانی قوت اور ہڈیوں کے لئے مضبوطی کا عنصر ہے اسکی کمی سے ہڈیوں میں درد اور جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ تو سورج کی روشنی ہے لیکن جو لوگ  زیادہ تر وقت بند کمروں میں گزارتے ہیں یا ایسے ممالک جہاں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے وہاں اسے خوراک اور سپلیمنٹس کے ذریعے بھی لیا جا سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی کے حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی کمی سے مختلف بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔

تحقیق کے حوالے سے محقیقین کا کہنا ہے کہ  آج کل زیادہ تر نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی کمی خطرناک حد تک کم ہوتی جارہی ہے جو کہ ان کے قوت مدافعت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  وٹامن ڈی کی کمی کے باعث نوجوان میں جارحانہ رویے اور صحت کے متعلق دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ وٹامن کی کمی سے دل کی بیماریوں سمیت کینسر ہونا، موسمی بیماریوں سے متاثر ہونا، ذہنی بیماریاں وغیرہ کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار نوجوان میں ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

تاہم اگر آپ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں اور تندرست رہنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں آپ کی مدد کریں گی۔

1۔ سپلیمنٹس:

وٹامن ڈی سپلیمنٹس بھی بازار میں عام ملتے ہیں اور انہیں روزانہ کھایا جاتا ہے۔

2۔ کلیجی کا استعمال:

گائے کی کلیجی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگر غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں جیسے وٹامن اے، آئرن اور پروٹین، تاہم اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہے تو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

Advertisement

3۔ انڈوں کی زردی کا استعمال:

ویسے تو انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر وٹامنز اور منرلز عام طور پر زردی میں ہوتے ہیں۔ ایک انڈے کی زردی سے کچھ مقدار میں وٹامن ڈی جسم کو ملتا ہے خصوصاً دیسی انڈوں میں یہ مقدار فارمی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر