Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی وباء دنیا سے کب ختم ہوگی؟ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Now Reading:

کورونا کی وباء دنیا سے کب ختم ہوگی؟ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
کورونا کی وباء

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا کی وباء ابھی ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی کی جانب سے ہونے والے ورچوئل اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فی الحال عالمی وباء ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے اور علاج کے ذریعے پیشرفت دیکھی گئی ہے ۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے عناصر سے متعلق مزید تحقیقات کی جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں اس وباء پر کنٹرول رکھا جاسکے۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی منتقلی کو کم کرنے کے لیے ماسک کا استعمال، جسمانی فاصلہ، ہاتھوں کو صاف رکھنا اور انڈور سطح پر ہوا کے گزر کے نظام میں بہتری اب بھی ضروری ہے۔

Advertisement

کمیٹی نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت لازمی نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ واحد شرط ہونی چاہیے۔

ممالک کو شرط کے بجائے بین الاقوامی سفر کے لیے خطرات کے نقطہ نظر سے اقدامات اٹھانے چاہیئں، جس میں ٹیسٹ اور قرنطینہ جیسے اقدامات شامل ہیں جب یہ مناسب ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر