Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں اضافے کی رفتار میں کمی

Now Reading:

عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں اضافے کی رفتار میں کمی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ ہفتے 20 فی صد تک اضافہ ہونے کے بعد تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون کیسز کی رفتار سست ہوتی نوٹ کی گئی ہے۔

عالمی وباء کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں ہیلتھ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 انفیکشنز کے نئے کیسز کی تعداد افریقا کے سوا دنیا کے ہر خطے میں میں بڑھے ہیں۔ افریکا میں کسیز ایک تہائی تک کم ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر اموات کی تعداد، تقریباً 45 ہزار، گزشتہ ہفتے کے قریب ہی رہی ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح 50 فی صد تک بڑھ گئی تھی اور اس ماہ کے شروع میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کیسز بڑھنے کے اعتبار سے یہ سب سے بڑا ہفتہ تھا۔

عالمی ادارہ صحت نے منگل کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اس خطے میں 145 فی صد نئے کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں 68 فی صد ہفتہ وار اضافہ ہوا۔

Advertisement

شمالی و جنوبی امریکا اور یورپ میں سب سے کم یعنی 17 فی صد اور 10 فی صد بالترتیب اضافہ ہوا۔

سائنس دانوں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں ممکنہ طور پر اضافے کے اشارے تھے اور یہ کیسز جلد تیزی سے نیچے کی جانب آسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر