Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، 670 اموات

Now Reading:

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، 670 اموات

روسی حکام کی جانب سے پیر کے روز روس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

روس کی ریاستی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30726 نئے انفیکشنز رجسٹرد جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دُگنے ہیں اور دسمبر کے شروع کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ٹاسک فورس نے 670 اموات بھی رپورٹ کی ہیں۔

اومیکرون ویریئنٹ، کورونا وائرس کے دیگر ویریئنٹ کے نسبت تیزی اور آسانی سے پھیلتا ہے اور منظر پر آنے کے بعد سے اس نے کئی ممالک کو اپنی شدید لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ ان افراد کو بھی آسانی سے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے یا گزشتہ ویریئنٹ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

تاہم ابتدائی تحقیقوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اومیکرون اس سے گزشتہ یعنی ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت کم شدت کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

روس میں گزشتہ ہفتے انفیکشنز کی تعداد بتدریج بڑھتی ہی گئی ہے اور حکام نے اومیکرون کے فوری پھیلنے کی خصوصیت کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافے کی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

روس کے عوامی صحت کے نگراں ادارے کی سربراہ اینا پوپووا نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ کے نئے کیسز کی تعداد چھ ہندسوں تک پہنچ سکتی ہے۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کے پاس ریکارڈ کیسز کے اضافے کے لیے تیار ہونے کے لیے دو ہفتے ہیں۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانِن نے جمعے کو کہا تھا کہ دارالحکومت میں نصف سے زیادہ نئے کیسز کا ذمہ دار اومیکرون ہے۔

پیر کے روز ماسکو میں نئے کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر