Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کس عمر میں سگریٹ نوشی ترک کرنا موت کی شرح کو کم کرتا ہے

Now Reading:

کس عمر میں سگریٹ نوشی ترک کرنا موت کی شرح کو کم کرتا ہے

نشہ کسی بھی صورت میں ہو صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے یہ جاننے کے باوجود نشہ ہر معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے خصوصی طور بچے اور نوجوان افراد اس لت کا زیادہ شکارہورہے ہیں۔

 بد قسمتی سے اس کے بارے جتنی آگاہی بڑھ رہی ہے اسی تناسب سے اس کے استعمال میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔  جو صحت کے کئی مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ تاہم اگر اسے ایک خاص عمر سے پہلے ترک کر دیا جائے یہ ان میں موت کی شرح کو حیران کن حد تک کم کرسکتا ہے۔

ایک بڑی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ جو لوگ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں وہ اگر35 سال کی عمر سے قبل یہ عادت ترک کر دیں ان میں موت کی شرح ایک مقررہ مدت کے اندر ان لوگوں کے برابر ہوجاتی ہے جنہوں نے کبھی  سگریٹ نہیں پی تھی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے اس عمر کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی انہیں اس عادت کو ترک کرنے کے فوائد تو حاصل ہوئے تھے، تاہم ان کی اموات کی شرح ان لوگوں سے زیادہ تھی جنہوں نے 35 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی سگریٹ چھوڑ دی تھی۔

مثال کے طور پر، 35 اور 44 سال کی عمر کے درمیان سگریٹ چھوڑنے والے ​​افراد میں ’’کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں‘‘ کی نسبت  کسی بھی وجہ سے موت کی شرح 21 فیصد زیادہ تھی۔ اور جو لوگ 45 اور 54 سال کی عمر کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں ان میں مختلف وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح کبھی  سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔

Advertisement

’’تمباکو نوشی چھوڑنا، خاص طور پر چھوٹی عمروں میں، مسلسل سگریٹ نوشی سے وابستہ اضافی اموات کے خطرے کو کم کرتاہے۔

جان پی پیئرس، جو کیلیفورنیا یونیورسٹی کے شعبہ فیملی میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ایمریٹس ہیں، سان ڈیاگو، مطالعہ کے ایک تبصرہ میں لکھتے ہیں کہ یہ تیسرا بڑا مطالعہ ہے جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ 35 سال کی عمر ہی سگریٹ چھوڑنے کے لیے بہترین عمر ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کم عمری میں سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔

پیئرسن نے کہا کہ یہ بات ایک عرصے سے کہی جارہی ہے کہ ’’سگریٹ نوشی جتنی جلدی چھوڑ دی جائے، اتنا ہی بہتر ہے‘‘واضح رہے کہ پیئرس اس نئی تحقیق کا حصہ نہیں تھے۔

اس تجزیہ میں 550,000 سے زائد بالغوں کا سروے ڈیٹا شامل کیا گیا تھا جنہوں نے جنوری 1997 سے دسمبر 2018 کے درمیان سوالنامے مکمل کیے اور بھرتی کے وقت ان کی عمر 25 سے 84 سال کے درمیان تھی۔

ان میں موجودہ تمباکو نوشی کرنے والے، سابق تمباکو نوشی کرنے والے اور کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والے شامل تھے، یعنی وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی میں 100 سے کم سگریٹ پی۔

نیشنل ڈیتھ انڈیکس کے مطابق، 2019 کے آخر تک ان مطالعاتی مضامین میں سے تقریباً 75,000 کی موت ہو چکی تھی۔ کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں، موجودہ تمباکو نوشی کرنے والوں نے مجموعی طور پر، کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں نمایاں طور پر زیادہ اضافہ دیکھا، خاص طور پردل اور پھیپھڑوں کی بیماری۔

Advertisement

غیر ہسپانوی سفید فام افراد جو تمباکو نوشی کرتے تھے ان میں موت کی شرح جو کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں سے تین گنا زیادہ تھی۔ غیر سفید فام تمباکو نوشی کرنے والوں میں، جن میں ہسپانوی اور غیر ہسپانوی دونوں شامل ہیں، کی شرح اموات قدرے کم تھی، جو کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں سے تقریباً دوگنا تھی۔ تاہم اس کا تعلق روزانہ سگریٹ کی تعداد سے بھی ہے۔

خاص طور پر، جو لوگ 45 سال کی عمر میں اس عادت کو ترک کر دیتے ہیں ان میں موت کے زیادہ خطرے کو 90 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، اور جو لوگ 35 سال کی عمر سے پہلے چھوڑ دیتے ہیں ان میں موت کی شرح ان لوگوں کے بہت قریب دکھائی دیتی ہے جو کبھی تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے۔

اسی طرح، تحقیق میں اس بات کا بھی علم ہوا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد جتنا زیادہ وقت گزرتا ہے، ان کی اموات کی شرح کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے قریب ہی ہوتی ہے۔

لیکن یقیناً ایسا نہیں ہے کہ 35 سال کی عمر کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنا فائدہ مند نہیں ہے جیسا کہ مطالعہ بتاتا ہے کہ بڑی عمر میں چھوڑنا بھی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بہر حال، مطالعہ اب بھی تجویز کرتا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے سے جلد موت کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے – خاص طور پر اگر آپ اسے جوانی میں ترک کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر