Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف یہ ایک ’تیل‘ استعمال کریں اور بالوں کے مسائل سے نجات پائیں

Now Reading:

صرف یہ ایک ’تیل‘ استعمال کریں اور بالوں کے مسائل سے نجات پائیں
بال

بال انسانی شخصیت کا اہم جز ہیں جو حسن کو چار چاند بھی لگاتے ہیں، یہی وجہ ہےکہ سر کے بالوں کے گرنے سے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان رہتے ہیں۔

 سر کے بالوں کا گرنا ایک ڈراؤنے خواب کی حیثیت  رکھتا ہے اور خاص طور پر جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے۔

ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کے بجائے عقلمندی سے کام لیجیے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچیں ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی

آج ہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں ان تمام مسائل کا حل بتا رہےہیں۔

بالوں کے مسائل اور ناریل کے تیل کا استعمال:

Advertisement

٭ خُشک بالوں کیلئے:

خُشک بالوں میں پروٹین کی سب سے زیادہ کمی ہوتی ہے جس کا آسان اور سستا علاج یہی ہے کہ آپ ہفتے میں دو مرتبہ ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی زردی مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔

ساتھ ہی اس میں دہی بھی مکس کر لیں، اس ٹپ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ بالوں میں کنڈیشنگ بھی ہو جاتی ہے اور بال مضبوط بھی ہو جاتے ہیں۔

٭ آئلی بالوں کیلئے:

کچھ لوگوں کے بال بہت آئلی ہوتے ہیں جو شیمپو کرنے کے بعد بھی بے روکھے اور آئلی سے محسوس ہوتے ہیں جس کے لئے آپ زیادہ شیمپو استعمال کریں تو بال خراب ہو جاتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی صرف سفیدی کو مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور جب بالوں میں دھوئیں شیمپو میں ایک چمچ نمک شامل کرلیں یہ ٹپ آئلی بالوں والے حضرات کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔

Advertisement

٭ گرتے بال:

گرتے بالوں کے مسائل تو اکثر و بیشتر لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں مگر ناریل کے تیل میں موجود فیٹس آپ کے گرتے بالوں کو مضبوط بنانے میں سب سے زیادہ مدد دیتے ہیں اس کے لئے روزانہ رات کو ناریل کے تیل میں ایک چمچ ایلوویرا جیل مکس کرکے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور صبح کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ اس سے مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ دو شاخہ بال:

جن لوگوں کے دو شاخہ بال ہیں یا دو منہ کے بال ہیں ان کو چاہیئے وہ بالوں میں صرف ناریل کا تیل لگائیں۔

اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں زیتون کا تیل مسک کرکے لگائیں اس سے بالوں کی شآخیں ختم ہو جاتی ہیں اور یہ سیدھے بھی ہو جاتے ہیں۔

٭ خُشکی:

Advertisement

بالوں میں خُشکی کا علاج ہر طرح سے کرلیتے ہیں بس اس مرتبہ ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک چمچ میتھی دانے کا پاؤڈر اور ایک چمچ دہی مکس کریں اور بالوں میں لگا لیں۔

اس ٹپ کو تین مرتبہ ہفتے میں دہرائیں، یہ نہ صرف آپ کے بالوں کی خشکی کو دور کرے گا بلکہ بالوں کی جڑوں کو ہائیڈریٹ بھی رکھے گا جس سے مزید خُشکی بھی نہیں ہوگی اور نہ بال ٹوٹیں گے۔

ناریل ہیئر ماسک:

٭ ناریل ہیئر ماسک بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ آلو کا رس اور ایک چمچ پسی ہوئی کلونجی، ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر