Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف سبزیاں کھانے والوں کیلئے بری خبر؛ ماہرین نے خبردار کردیا

Now Reading:

صرف سبزیاں کھانے والوں کیلئے بری خبر؛ ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین نے گوست چھوڑ کر صرف سبزیاں کھانے والوں کو خبردار کردیا۔

ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق گوشت نہ کھانے والے افراد ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس موضوع کے نتائج ایک طبی جریدے سائنس ڈائریکٹ میں شائع ہوئے ہیں۔

اس تحقیقی رپورٹ کے مطابق جو لوگ گوشت نہیں کھاتے بلکہ سبزیوں کے شوقین ہوتے ہیں، ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے مرض کا شکار ہونے کے امکانات دیگر افراد کے مقابلے میں دگنے ہوجاتے ہیں۔

ماہرن نے اس تحقیق کا دائرہ 14 ہزار سے زائد بالغ افراد تک وسیع کیا جن کی عمریں 35 سے 75 برس کے درمیان تھیں۔

Advertisement

ان لوگوں سے ان کی خوراک سے متعلق سوالات کیے گئے جس کے بعد ماہرین نے تحقیق میں شامل تمام افراد کے انٹرویر کیے اور ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) جانچنے کے علاوہ ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے۔

ماہرین نے رضاکاروں کے طرز زندگی کو بھی مدنظر رکھا اور ان کے معاشی اور سماجی حالات کا جائزہ بھی لیا، جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ عام طور پر ڈپریشن میں وہ لوگ مبتلا ہو رہے ہیں جو وسائل رکھنے کے باوجود جان بوجھ کر گوشت نہیں کھاتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد معاشی و سماجی سطح پر اچھی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور وہ گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں تو ان میں ڈپریشن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ جو لوگ استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے گوشت نہیں کھا پاتے تو ان میں ڈپریشن کو جانچنا مشکل ہوجاتا ہے، کیوں کہ ایسے لوگ سماجی و معاشی مسائل کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات دگنے پائے گئے، تاہم تحقیق میں یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ ڈپریشن کا شکار صرف سبزی کھانے اور گوشت سے پرہیز ہی سے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس کا سبب گوشت میں پائی جانے والی وٹامنز اور آئرن کی کمی ہے جس کی وجہ سے دماغ متحرک نہیں رہتا اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل ماضی میں ہونے والی طبی تحقیقات میں زیادہ گوشت خوری کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ گوشت کا زیادہ استعمال لوگوں میں دل اور اس سے جڑے امراض کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ گوشت نہیں کھاتے وہ بھی خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر