Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیے

Now Reading:

سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیے

آج ہم آپکو سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

وقت سے پہلے بالوں کی سفیدی

 سرسوں کے تیل میں وٹامن، معدنیات، فولاد کیلشیم اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے جو کہ وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جس سے بالوں کو صحت ملتی ہے اور قبل از وقت سفیدی کا عمل رکتا ہے۔

اس کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار باقاعدگی سے سرسوں کے تیل کی بالوں پر مالش کرنا مفید ہوتا ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکے

Advertisement

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے سرسوں کے تیل میں ہم وزن زيتون کا تیل اور ناریل کا تیل شامل کر دیں اور ہفتے میں ایک بار اس سے سر پر مساج کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بالوں میں مہندی لگانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

 تین سے چار گھنٹوں کے لیے اس کو بالوں پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں۔

کچھ ہی دنوں میں بالوں کا گرنا بند ہو جائے گا۔

دھوپ سے جلد کی رنگت کی خرابی کو دور کرنا

عام طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے جلد کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے جس کو واپس نارمل حالت میں لانا آسان نہیں ہوتا ہے۔

Advertisement

اس کو دوبارہ نارمل حالت میں لانے کے لیے سرسوں کا تیل اور ناریل کا تیل ہم وزن لے کر اچھی طرح ملا لیں اور اس سے متاثرہ جلد پر نرم ہاتھوں سے 10 سے 12 منٹ تک مساج کریں۔

اس کے بعد ویٹ ٹشو سے اس کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔

جلد کی رنگت قدرتی طور پر نہ صرف بحال ہو جائے گی بلکہ اس کی چمک دمک میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پان کے پتوں سے کونسی بیماری کا علاج ممکن ہے؟ جانیے

چھائيوں کو دور کرنے کے لیے

چھائيوں کو دور کرنے کے لیے ایک چمچ بیسن لے لیں اس میں چند قطرے شہد اور تھوڑی سی مقدار میں سرسوں کے تیل کو اس طرح ملا لیں کہ ایک پیسٹ بن جائے اس پیسٹ کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگائيں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے اس کو دھو لیں۔

Advertisement

یہ عمل ہر روز سونے سے قبل کریں، کچھ ہی دنوں میں چھائيوں کا رنگ ہلکا ہونے لگے گا اور وہ غائب ہو جائيں گی۔

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے لیے

عام طور پر سرد موسم میں ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں اگر ہونٹوں کو نرم اور خوبصورت بنانا ہے تو اس کے لیے سرسوں کے تیل کے کچھ قطرے اپنی ناف میں لگائيں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں اور پیروں میں بھی بہت زیادہ پسینہ آنے کی وجہ بھی جان لیں

روزانہ صبح یہ عمل کرنے سے ہونٹ نرم ہو جائيں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر