Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردی میں بنائیں انڈے کا حلوہ جو کھانے میں مزیدار فائدے بے شمار

Now Reading:

سردی میں بنائیں انڈے کا حلوہ جو کھانے میں مزیدار فائدے بے شمار
انڈے

سردی میں بنائیں انڈے کا حلوہ جو کھانے میں مزیدار فائدے بے شمار

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ انڈہ ایک صحت بخش غذا ہے اور ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اس کی یہ خوبی ہے کہ اس سے نمکین اور میٹھے دونوں پکوان تیار کئے جاسکتے ہیں ۔ سردیوں میں انڈے کا حلوہ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، کیونکہ یہ غذائیت سے بھر پور ہونے کی بنا پر آپ کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور یوں آپ سرد ی سے بھی بچے رہتے ہیں ۔ اسی لئے آج آپ کو انڈے کا حلوہ بنانا سیکھارہیں جو جھٹ پٹ تیار ہو جاتا ہے اور بے حد مزیداربھی ہو تاہے۔

Advertisement

اجزاء:

انڈے چھ عدد

دودھ ایک کپ

چینی تین چوتھائی کپ(ایک سو پچاس گرام)

کھویا دو سو گرام(اگر کھویا نہ ہو تو خشک دودھ ایک کپ لے سکتے ہیں )

Advertisement

کاجو حسب ضرورت

بادام حسب ضرورت

پسی الاءچی آدھا چائے کا چمچ

گھی تین چوتھائی کپ(ایک سو پچاس ملی لیٹر )

ترکیب:

Advertisement

ایک بلینڈر میں انڈے،دودھ، چینی اور کھویا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہ ایک آمیزہ تیار ہو جائے گا ،اب ایک کڑاہی میں گھی ڈال اکر اس آمیزے کو آہستہ آہستہ شامل کرتے جائیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ یہ چپک نہ جائے، دھیمی آنچ پر اسے اس وقت تک پکائیں جب تک حلوہ دانے کی شکل میں نظر آنے لگے اور پانی خشک ہو نے پر اسے اتنا پکائیں کہ گھر نظر آنے لگ جائیں پھر اس میں خشک میوہ جات اور الاءچی شامل کریں اب ا سے کسی ڈش میں نکال کر پیش کریں لیجئے مزیدار انڈے کا حلوہ تیار ہے ۔

نوٹ:یہاں پر دیسی گھی استعمال کیا گیا ہے آپ عام گھی بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر