Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہفتے میں 3 سے زائد انڈے کھانے سے کونسی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟

Now Reading:

ہفتے میں 3 سے زائد انڈے کھانے سے کونسی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟
انڈے

انڈے فریج میں رکھنا نقصان دہ ہے یا نہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانے سے امراض قلب کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی امراض سے بچا سکتا ہے۔

تحقیق میں یونان سے تعلق رکھنے والے 3042 مرد و خواتین کو شامل کیا گیا اور ان سے معلومات لی گئیں کہ وہ ایک ہفتے میں کتنے انڈے کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ناشتے میں انڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

 تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے ہفتے میں ایک سے کم انڈا کھایا ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 18 فیصد تھے جبکہ وہ افراد جنہوں نے ہفتے کے دوران میں ایک سے چار انڈے کھائے تھے ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات نو فیصد تھے اور جنہوں نے ہفتے میں چار سے سات انڈے کھائےان میں یہ شرح آٹھ فی صد تھی۔

Advertisement

کیا دیسی انڈے فارمی انڈوں سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں؟ جانیے

آپ نے اکثر لوگوں کو یہ سوال کرتے سنا ہو گا کہ دیسی انڈے صحت کیلئے بہتر ہوتے ہیں یا فارمی؟ تو آج ہم آپ کو اس کا جواب دیں گے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کے چھلکوں کی رنگت سے اس کے معیار پر کوئی نمایاں اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

غذائی اعتبار سے ہر طرح کے انڈے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، چاہے ان کا حجم یا رنگ کوئی بھی ہو۔

  ماہرین نے دونوں اقسام کا تجزیہ بھی کیا اور ان کے مطابق دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

ایک انڈے میں وٹامنز، منرلز اور پروٹین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی تعداد 80 سے بھی کم ہوتی ہے۔

Advertisement

ناشتے میں ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار

انڈا ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے۔

 انڈے کو مختلف طرح سے پکایا جاتا ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اکثر فرائی کیا ہوا انڈا کچی زردی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

 یہ صحت کے لئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ، تاہم ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ کچی زردی اگرچہ مزیدارہوتی ہے لیکن اس میں سب سے بڑا خطرہ سالمونیلا کا ہے۔

سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ پانی اور غذا میں پایا جاتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں جیسے بخار، سردی لگنا اوربعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ شدید علامات کے طور پر سامنے آتا ہے۔

سالمونیلا کچے یا کم پکے ہوئے کھانوں میں پکے ہوئے اجزاء کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ عام ہے۔

Advertisement

 جانوروں سے حاصل شدہ کوئی بھی غذا جیسے انڈے، مرغی، گائے کا گوشت اور مچھلی اگر پورے پکی ہوئی نہیں ہو تو اس میں سالمونیلا نامی بیکٹیریا پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ انڈے صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ، جانیے

ایک غذائی ماہر امنڈا ہولٹزر کا کہنا ہےکہ ان میں سے کسی بھی غذا کو کھانا محفوظ نہیں ہے اگر وہ کچی یا کم پکی ہوئی ہوں۔

ہولٹزرکا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ جب انڈے کو فرائی کریں تو انہیں کم از کم اسے دو سے تین منٹ تک پکائیں جب آپ فرائی پین کو ہلائیں تو انڈے کی سفیدی کو ہلنا نہیں چاہیے، اور جیلی جیسی سفیدی باقی نہیں رہنی چاہیے۔ زردی کو یا تو بالکل بھی ہلنا یعنی کچی نہیں رہنی چاہیے۔

ہولٹزر نے کہا کہ پھٹے یا ٹوٹے ہوئے خول والے انڈوں کو ضائع کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ انڈے کسی فارم سے حاصل کرتے ہیں تو انڈے پکانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں ، آخر میں، بیکٹیریا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچے انڈوں کو محفوظ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھو لیں۔

کچی زردی کن افراد کے لیے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہے؟

Advertisement

کچی یا کم پکی ہوئی زردی کھانے عموماً صحت مند بالغ افراد کے لیے محفوظ ہوتی ہے، تاہم حاملہ خواتین ، 5 سال سے کم عمر کے بچے اور وہ لوگ ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو کچی زردی کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر