Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ 3 انڈے کھانے کے یہ فوائد جان لیں

Now Reading:

روزانہ 3 انڈے کھانے کے یہ فوائد جان لیں

آج ہم آپکو روزانہ 3 انڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

انڈے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہیں، ایک دن میں اچھی خاصی تعداد میں انڈے کھا سکتے ہیں اور اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

اچھا کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھ جائے گا

آپ کے جسم کو کچھ ایسے کولیسٹرول کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انڈوں سے ملتا ہے۔

ان میں اچھا کولیسٹرول مناسب مقدار میں ہوتا ہے لہٰذا انڈے کو مستقل طور پر کھانے سے آپ کا ایچ ڈی ایل بڑھ جاتا ہے اس طرح آپ کے جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

دل کی بیماریوں کا خطرہ کم

جب انڈوں کی وجہ سے آپ کی جسم میں اچھا کولیسٹرول زیادہ ہوگا اور یقینی طور پر برا کولیسٹرول ختم ہوجائے گا تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق خراب کولیسٹرول کا تعلق عام طور پر خراب دل سے ہوتا ہے، یہ آپ کو دل کی بیماری کا شکار بناتا ہے۔

جب آپ انڈوں سے مدد حاصل کرتے ہیں تو دل کی بیماریوں کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار

آپ جو پروٹین لیتے ہیں اس کی مقدار اور آپ کے جسم کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہوتا ہے۔

Advertisement

جانوروں کا پروٹین درحقیقت کیلشیم کو برقرار رکھنے اور جذب کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اس لیے انڈا آپ کی ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی میں بہتری کا باعث بنے گا۔

دماغی صحت کے لیے بہترین

روزانہ کم سے کم ایک انڈہ کھانے سے آپ کی یادداشت تیز ہوگی، یہ انڈہ کسی بھی انداز میں کھایا جاسکتا ہے چاہے ابلا ہوا ہو یا پھر آملیٹ یا پھر فرائی۔

آنکھوں کے لئے مفید

انڈا آنکھوں کی صحت کے لئے بےحد مفید ہے خاص طور پر عمر بڑھنے کے عمل کے دوران۔

جب آپ باقاعدگی سے انڈے کھاتے ہیں تو آپ کے موتیا کا مرض ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر