Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی امراض کے شکار افراد میں کس جان لیوا بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

Now Reading:

ذہنی امراض کے شکار افراد میں کس جان لیوا بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

ذہنی امراض کے شکار افراد میں کس جان لیوا بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس حوالے سے نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کسی بھی ذہنی بیماری کا سامنا کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 20 سے 39 سال کی عمر کے 65 لاکھ سے زائد افراد کے انشورنس ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

ان افراد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کی تاریخ نہیں تھی اور تحقیق کے آغاز پر 13 فیصد میں کسی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

تحقیق کے مطابق ڈپریشن، انزائٹی یا دیگر ذہنی امراض کا سامنا کرنے والے افراد میں اگلے 8 برسوں کے دوران ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

محققین نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 58 فیصد جبکہ فالج کا 42 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذہنی امراض کی قسم اور ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرے کی شرح مختلف ہوسکتی ہے۔

اسی طرح انزائٹی اور ڈپریشن ایسے ذہنی مسائل ہیں جن سے ہارٹ اٹیک اور فالج دونوں کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی بھی ذہنی عارضے کے شکار جوان افراد کو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کے حوالے سے خبردار رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے جائزہ لینا ہوگا کہ ذہنی مسائل کی روک تھام سے دل کی شریانوں کی صحت کو کتنا فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر