Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق

Now Reading:

نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق

نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق

دنیا کی ایک بڑی آبادی درد شقیقہ جسے مائیگرین کہتے ہیں میں مبتلا ہے اور آئے دن اس کا سامنا کرتی رہتی ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ درد فالج کی غیر عام علامات کے طور پر سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے تمام افراد جنہیں اکثر مائیگرین رہتا ہے ان میں فالج کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

اس مطالعے کے مصنفین کے مطابق فالج کے ایسے خطرے کے عوامل جو عام نہیں ہے جیسے درد شقیقہ، خون کے جمنے کا مرض، گردے کی خرابی، اور اوٹو امیون امراض نے 45 سال سے کم عمر کے جوانوں میں فالج کے ہونے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر مشیل لیپرٹ جو یونیورسٹی آف کولوراڈو سکول آف میڈیسن میں نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ ابھی تک فالج کے بنیادی عوامل پر توجہ مرکوز رکھی گئی تھی تاہم ہمیں اب اس کے بنیادی عوامل کے ساتھ غیر عام عوامل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ دونوں ہی فالج ہونے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ ہیں۔

Advertisement

فالج کے بنیادی عوامل میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ٹائپ 2 ذیابیطس، تمباکو کا استعمال، موٹاپا، جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، شراب نوشی، اور کورونری دل کی بیماری شامل ہیں۔

لیپرٹ کی ٹیم نے 2012 سے 2019 تک کولوراڈو کے ہیلتھ انشورنس کلیمز کا استعمال کرتے ہوئے 2,600 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا جنہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔

اس تحقیق کے نتایج کے مطابق 35 سال سے کم عمر کے بالغوں میں فالج کی وجہ غیر عام عوامل تھے جو بلترتیب مردوں کو 31 فیصد اور خواتین میں تقریباً 43 فیصد تھے بنیادی عوامل سے فالج کا سامنا کرنے افراد میں یہ شرح  مردوں میں تقریباً 25 اور خواتین میں 33 فیصد سے زیادہ تھی۔

محققین کے مطابق اس عمر کے افراد میں مائیگرین فالج کا ایک غیر عام لیکن اہم عنصر ہے جس کی وجہ سے مردوں میں فالج کا  خطرہ 20 فیصداور خواتین میں تقریباً 35 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ درد شقیقہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں اکثر شدید سر درد ہوتا ہے۔

Advertisement

فالج کے وقت مریض کی عمر جتنی کم ہوگی امکان ہے کہ فالج کا خطرہ  اتنا ہی غیر عام عوامل سے جنم لے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر