Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار

Now Reading:

خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار

خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ غذا کو ڈیپ فرائی کرنے کے لیے بار بار ایک ہی تیل استعمال کررہے ہیں یا اسے بدلنے میں کوتاہی کررہے ہیں تو اس سے دماغی اور قلبی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ اس کے تجربات چوہوں پر کئے گئے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ استعمال شدہ تیل بدن میں جاکر آکسیڈیٹو اسٹریس اور اندرونی جلن یا سوزش (انفلیمیشن) کی وجہ بنتےہیں۔ اس سے اعصابی تنزلی، دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ معدہ، جگر اور دماغ کی تکون اگر توازن میں رہے تو انسان تندرست رہتا ہے لیکن استعمال شدہ پکانے کا تیل اسے شدید متاثر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تلے ہوئے کھانوں سے ماہرین نے خبردار کیا ہے۔

الزائمر سے متعلق 2024 کی رپورٹ ‘ڈسکور بی ایم بی 2024’ کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ اس کی تفصیلات امریکی تنظیم برائے بایوکیمسٹری اور مالیکیولر بایولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔

ماہرین نے چوہوں کے دو گروہوں کو لیا جن میں سے ایک کو بار بار استعمال ہونے تیل کی ایک ہی مقدار میں پکائی گئی غذائیں کھلائی۔ دوسرے گروہ کے چوہوں کے لیے تیل بدلا گیا۔ معلوم ہوا کہ تیل کو بار بار گرم کرنے اور کھولانے سے وہ جان کا دشمن بن سکتا ہے۔ پہلے گروہوں کے چوہوں کے دماغ میں خلل واقع ہوا اور ان میں کئی دماغی امراض پیدا ہونے لگے یا ایسے اجزا بڑھے جو اس مرض کی وجہ بنتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل بھی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ بار بار تیل کو استعمال کرنے سے کئی اقسام کے سرطان بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر