Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا

میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا

دنیا بھر میں خواتین کی بڑی تعداد اپنے حسن کو بڑھانے کے لیے تقریباً روز ہی میک اپ استعمال کرتی ہیں تاہم وہ کبھی بھی میک اپ میں استعمال ہونے والے ٹولز خاص کر برش کی صفائی پر توجہ نہیں دیتی۔

 یہ برش گیلے اور خشک دونوں طرح کی مصنوعات کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ برش آسانی سے بیکٹیریا (جراثیم) کی پناہ گاہ بن سکتے ہیں جو آپ کی جلدکو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور جلد پر ایکنی اور دوسرے انفیکشنز کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی لیے ماہرین ان برش کو ہر سات سے دس دن کے بعد دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہیں کیسے صاف کیا جائے؟ یہاں پر برش کو دھوںے کے چند آسان سے طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

نیم گرم پانی سے دھونا

Advertisement

برش دھونے کا یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے جس میں بہتے ہوئے گرم پانی سے برش کی ٹپس کو دھویا جاتا ہے۔ اس طرح برش پر جما میک اپ کو دھونے میں مدد ملتی ہے ۔ خیال رکھیں کہ برش کے ریشے گیلے ہوں کیوںکہ گرم پانی اس گلو کو تحلیل کر سکتا ہے جو ہینڈل اور برش کے ایک ساتھ جوڑے رکھتاہے۔

شیمپو کا استعمال

اس کے لیے کوئی بھی شیمپو استعمال کیا جاتا ہے، ایک پیالے میں نیم گرم پانی لے کر اس میں ایک چمچ شیمپو ڈالیں، اب برش کے ریشے کو اس سے اچھی دھوئیں، برش پر صابن کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے اس کے ریشے خشک ہو سکتے ہیں۔ اب اسے پانی سے دھولیں، اس عمل ایک اور بار دہرائیں یہاں تک برش کے ریشے اچھی طرح صاف ہوجائیں۔

برش کو خشک کریں

اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ آپ کا برش بلکل صاف ہوچکا ہے، کاغذی  تولیے کی مدد سے ریشوں سے اضافی پانی نچوڑ لیں۔ نچوڑنے سے برش تھوڑا سا خشک ہوجائے گا پھر اسے خشک تولیے پر سیدا لیٹا کر رکھ دیں اور خشک ہونے دیں۔

میک اپ برش کو خشک ہونے میں عام طور پر، ایک دن یا اس سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں۔ آپ انہیں رات بھر سوکھنے کے لیے بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر دھونے کی بعد میک اپ برش کے ریشے سخت محسوس ہوں تو پریشان ہونے کے بجائے برش کے ریشوں پر کچھ کنڈیشنر لگائیں اور پانی سے دھولیں۔ پھر، انہیں خشک کرنے کے لئے چھوڑ دیں. اس سے ریشے دوبارہ نرم ہوجائیں گے۔

آپ کو اپنے میک اپ برش کو کتنی بار صاف کرنا چاہئے؟

میک اپ برش کی صفائی کا انحصار میک اپ کی قسم پر ہے۔ اگر آپ لکویڈ میک اپ استعمال کرتے ہیں جیسے کنسیلر اور فاؤنڈیشن تو ایسے برش کو عام برش کی نسبت زیادہ بار دھونے کی ضرورت ہے۔ اسے ہفتے میں کم از کم ایک بار  ضرور صاف کریں۔

جبکہ ایسے برش جن کا استعمال آپ اپنی آنکھوں کے گرد کرتے ہیں، انہیں ہر دو ہفتے بعد صاف کرنا چاہیے۔ اسی طرح  خشک میک اپ جیسے آئی شیڈو اور آئی لائنر لگانے کے لیے استعمال ہونے والے برش بھی ہر دو ہفتے میں صاف کیے جائیں تو بہتر ہے۔ کیونکہ اس سے آنکھوں میں انفیکشن ہونے کا امکان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ایسے برش جو پاؤڈر لگانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں مہینے میں ایک بار ضرور دھونا چاہئے۔ اس کے علاوہ میک اپ کے لیے اسفنج کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اسی طرح اس کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر