Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار

Now Reading:

گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار

گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار

روزمرہ کے معمول کے کام کے دوران آپ کا سامنا مختلف کیمیکلز سے ہوتا ہے ان گھریلو کیمیکلز میں بالوں کو رنگنے والے روغن، فرنیچر اور جراثیم کش اسپرے شامل ہیں سائنسدانوں کے مطابق یہ عام کیمیکلز دماغی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور اعصابی امراض جیسے کہ ملٹیپل سکلیروسیس اور آٹزم کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اوہائیو میں واقع کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے تحت ایک تحقیق کی گئی جس میں گھروں میں استعمال ہونے والے 1,823 عام کیمیکلز کو جانچا گیا جس میں سے 292 کیمیکلز ایسے تھے جنہیں دماغی خلیے کی ایک خاص قسم جسے اولیگوڈینڈروسائٹ کہتے ہیں اور جو اعصابی خلیوں کے گرد حفاظتی تہہ بناتی ہےکے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر پال ٹیسر کا کہنا ہے کہ اولیگوڈینڈروسائٹس کا نقصان ملٹیپل سکلیروسیس اور دیگر اعصابی امراض سے منسلک ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی تاہم یہ کیمیکلز لاکھوں افراد کو براہ راست متاثر کر سکتے ہیں۔

گھروں میں روزانہ ہی جراثیم کش اسپرے کیے جاتے ہیں اسی طرح الیکٹرانک آلات اور فرنیچر سے جڑی مصنوعات میں بھی ایسے زہریلے مادے ہوتے ہیں جنہیں لوگ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ گھر کی فضا میں شامل ہوکر پانی اور غذا کو آلودہ بنا دیتے ہیں جس سے انسانی صحت براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ اسی طرح گیس سے چلنے والی گاڑیوں کا دھواں بھی اعصابی امراض کا سبب بن سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر