Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا

ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا

 ہاتھ دھونا حفظان صحت کے اصولوں میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسی سے صفائی کا آغاز ہوتا ہے اور اگر ہاتھ صاف نہ ہو تو یہی کئی امراض کی بنیادی وجہ بنتا ہے۔

یوں تو صاف پانی سے دھونا بھی کسی حد ہاتھوں سے گرد اور میل کو صاف کردیتا ہے لیکن مختلف جراثیم کے لیے صابن کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بہت سے جراثیم اور بھی سخت جاں ہوگئے ہیں اسی لیے ایسے صابن کا انتخاب کرنا ضروری ہے جو ان سے تحفظ فراہم کر سکے۔

ڈاکٹر زیون کو لام کے مطابق بازار میں صابن کی کئی اقسام دستیاب ہیں جو مختلف طرح کی جلد کے لیے تیار کیے گیے ہیں جیسے کچھ کو موئسچرائز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات ہیں۔ تاہم ہاتھ دھونے کے لیے کوئی بھی صابن جیسے باریا لیکویڈ سوپ استعمال کریں وہ گندگی کو صاف اور جراثیم سے آپ کو تحفظ فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر زیون کو لام نے مزید کہا کہ ہاتھ کسی بھی صابن سے دھوئیں صفائی کا عمل 20 سیکنڈ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جبکہ ہاتھ دھونے کے عمل میں پانی کے ٹھنڈا یا گرم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا دونوں ہی بہتر صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔

Advertisement

ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنا لیں، کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں، کھانسی، چھینک، باتھ روم سے باہر نکلنے پر ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا ہر گز نہ بھولیں۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بار بار ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کی جلد خشک ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں موئسچرائز کا استعمال ضرور کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر