Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق

Now Reading:

دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق

دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق

دوارن حمل ماں کی غذا جہاں رحم میں بچے کی صحت مند نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے وہی بچے کے چہرے نقوش اور خدوخال کا تعین کرنے میں بھی معاونت کر سکتی ہے یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

مادر رحم میں بچے کے چہرے کے خدوخال کی ابتدا کیسے ہوتی ہے اور بچہ کس طرح کے نقوش لے کر جنم لے گا یہ وہ سوال ہے جس نے سائنسدانوں کو ایک طویل عرصے سے پریشان کر رکھا ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق دوران حمل ماں کی خورک دراصل رحم میں بچے کے چہر کی بناوٹ کے آغاز میں کچھ خصوصیات کو متاثر کر سکتی ہے۔

جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ماں کے جسم میں ایک پروٹین کی سطح کو  mTORC1 نامی جین کی سرگرمی سے جوڑا ہے واضح رہے کہ یہ جین رحم میں جنین کی کرینیو فیشل شکل کو متاثر کرتا ہے۔ مصنفین کے مطابق جسم میں اس پروٹین کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی یہ جین کی سرگرمی کو اتنا ہی زیادہ متاثر کرے گی۔

ایسی تمام غذائیں جس میں پروٹین موجود ہوتا ہے دوران حمل اس خوراک کا استعمال چہرے کی نمایاں خصوصیات پر اثر انداز ہوتا ہے، جیسے کہ جبڑے کی بناوٹ اور جسامت میں بڑی ناک۔ تاہم کم پروٹین والی خوراک کے نتیجے میں بچے تیکھے نقوش والی خصوصیات کے ساتھ جنم لیتے ہیں۔

Advertisement

مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے کہ ماں کی خوراک پیدائش سے قبل ان کے بچوں کے چہرے کی خصوصیات جیسے ناک، جبڑے کی بناوٹ اور جسامت میں معمولی ردوبدل کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے لیے، بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے جنیاتی طور پر تبدیل شدہ حاملہ چوہوں اور زیبرا فش کا مشاہدہ کیا جو مختلف غذائیت سے بھرپور خوراک کھاتے تھے۔

ماضی کی ایک تحقیق کے مطابق سبزیوں پر مشتمل غذا کھانے والی ماؤں کے یہاں بچے کم وزن کے جنم لیتے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق فربہ ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں خصوصاً لڑکوں کا پیدائش کے وقت زیادہ وزن ہوتا ہے اور مستقبل میں ان کو میٹابولک مسائل جیسے فیٹی لیور کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن ماؤں نے دوران حمل الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کیا اس غذا نے مادر رحم  میں صرف لڑکوں کی پیدائش کو زیادہ متاثر کیا جس یہ ثابت ہوا کہ مائیں جنک فوڈ میں موجود نقصان دہ کیمیکلز کو جنین میں منتقل کر سکتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر