Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں

Now Reading:

اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں
اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں

اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں

ٹماٹر ایک انتہائی صحت بخش اور ورسٹائل سبزی ہے اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ نہ صرف کھانوں کو ایک منفرد لذت فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے کئی طرح کے پکوان، چٹنیاں اور ساس تیار کی جاتی ہیں، برگر ہویا پیزا، کڑاہی ہو یا سلاد اس کے بغیر نامکمل ہے۔

اس اہم ترین سبزی میں کیلشیم، وٹامن سی، پوٹاشیم، فولیٹ، وٹامن کے، بیٹا کیروٹین اور لائیکوپین کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے، ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور مرمت کرنے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے، آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے بعض کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس صحت بخش سبزی کو زیادہ سے زیادہ غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اتنی صحت بخش ہونے کے باوجود یہ سبزی کسی ایسے شخص کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی جو کسی مرض کی وجہ سے غذائی پرہیز اختیار کیے ہوئے ہے۔ جیسے گردے کے امراض۔

گردے کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے ٹماٹر کیوں منع کیے جاتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹماٹر میں بہت زیادہ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ اگرچہ جسم کے پٹھوں، اعصاب اور دل کے افعال کے لیے  پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایسے افراد جو گردے کی دائمی مرض میں مبتلا ہیں، اس طرح ان کے گردے خون سے اضافی پوٹاشیم کو صاف نہیں کر پاتے اور یوں یہ پوٹاشیم جسم میں جمع ہونے لگتا ہے جسے ہائپرکلیمیا کہا جاتا ہے ایسا گردے کا مرض جنم لینے کے بعد ہوتا ہے۔ جسم میں بہت زیادہ پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری اور جھنجھلاہٹ کے صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

جبکہ شدید صورت میں یہ دل کی دھڑکن، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد، متلی اور الٹی کا باعث بھی بن سکتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ جسم میں اس معدنیات کی مقدار کتنی ہے۔

Advertisement

گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے پوٹاشیم، سوڈیم اور فاسفورس کی سطح کو ممکن حد تک کم رکھا جاتا ہے۔اور ٹماٹر کے بجائے کم پوٹاشیم والی سبزیاں جیسے کھیرا، گاجر، لیٹش اور پیاز کو استعمال  کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر