Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین مصنوعی ناخن کے استعمال سے کیوں منع کرتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ماہرین مصنوعی ناخن کے استعمال سے کیوں منع کرتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی
ماہرین مصنوعی ناخن کے استعمال سے کیوں منع کرتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ماہرین مصنوعی ناخن کے استعمال سے کیوں منع کرتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ہاتھوں کی انگلیاں اگر مخروطی ، بے داغ اور لمبے نخنوں سے مزین ہوتو یہ ہاتھوں کے ساتھ آپ کے مجموعی حسن میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہیں یہی وجہ ہے خواتین کی بڑی تعداد ناخنوں کو بڑھانے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں۔

تاہم ایسی خواتین کی بھی کمی نہیں ہیں جن کے ناخن چھوٹے اور کمزور ہوتے ہیں ایک طرف تو وہ بڑھتے نہیں ہیں جبکہ دوسری طرف بڑھنے پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ مصنوعی ناخن کافی فیشن میں ہیں جسے کوئی بھی بآسانی سے لگا سکتا ہے۔ انہیں نہ صرف لگانا آسان ہے بلکہ آپ جب بھی چاہیں انہیں اتار سکتے ہیں۔

تاہم ماہرین انہیں لگانے سے منع کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہےکہ جب انہیں ناخنوں کے اوپر کسی گلو کی مدد سے چپکایا جاتا تو ایسی صورت میں صفائی نہیں ہو پاتی جبکہ انہیں نکالنے کے لیے مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ہاتھوں کی جلد خراب ہوجاتی ہے اور فنگل انفیکشن کے ساتھ دیگر مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

مصنوعی ناخن کی اقسام

Advertisement

مصنوعی ناخن دوطرح کے ہوتے ہیں پہلا ایکریلک اور دوسرا جیل۔ جبکہ ایک تیسری قسم بھی جس کا استعمال اکثر خراب ناخنوں کو ٹھیک کرنے جیسے کناروں سے ٹوٹے ہوئے ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایکریلک

پلاسٹک سے بنے یہ ناخن سب سے زیادہ مقبول ہیں اس میں پہلے پلاسٹک سے بنے ناخنوں کو گلو سے اصلی ناخں پر چپکایا جاتا ہے تاہم گلو سے چپکانے سے قبل ناخن کو فائل کیا جاتا ہے اور اس کی سطح کو کھردرا کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد ایک خاص قسم کے پاؤڈر کو مائع کے ساتھ ملاکر ناخن پر لگایا جاتا ہے اس طرح یہ اصلی ناخن کی طرح کا سخت خول بنالیتا ہے اس کے بعد اسے شیپ دیا جاتا ہے۔ جبکہ فلر اور فائلنگ میں موجود کیمیکل آپ کے اصلی ناخن کو کمزور کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو پہلے سے ہی فنگل انفیکشن ہے تو مصنوعی ناخن اسے مزید خراب کر سکتے ہیں یا دیگر مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement

جیل

 یہ ایکریلک سے زیادہ مہنگے اور دیر تک چلتے ہیں۔اس میں جیل کو باقاعدہ نیل پالش کی طرح  ناخن پر لگایا جاتا ہے پھر جیل کو سخت کرنے کے لیے الٹرا وائلیٹ روشنی کے نیچے رکھاجاتا ہے۔

الٹرا وائلیٹ شعاعیں جسے یو وی کے نام سے جانا جاتا ہے جلد پر جھریوں اور دھبوں کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ اس کا کثرت سے استعمال کینسر کا سبب بن بھی سکتا ہے تاہم ابھی تک نیل سیلون میں یو وی لیمپ کی وجہ سے جلد کے کینسر کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مصنوعی ناخن کے ممکنہ مسائل

مصنوعی ناخن آپ کے اصلی ناخن کی سختی کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement

مصنوعی ناخن لگانے یا ہٹانے کے لیے مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کی جلد پر خارش کے ساتھ ناخنوں کے گرد سرخی، انفیکشن یا سوجن کا سبب بن سکتے ہیں۔

 آپ کا مصنوعی ناخن اگر کسی سخت چیز یا سطح سے ٹکراتا ہے تو ایسی صورت میں اصلی ناخن بھی اپنی جگہ چھوڑ سکتا ہے جبکہ زخم پر جراثیم یا فنگس پنپ سکتے ہیں۔ بیکٹیریل انفیکشن آپ کے ناخنوں کو سبز کر سکتے ہیں۔ جبکہ نیل فنگس ناخنوں پر سفید یا پیلے دھبے سے شروع ہوتا ہے۔ ناخن وقت سے ساتھ سخت اور موٹے ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی انفیکشن کا شبہ ہے تو معالج سے رابطہ کریں۔

ایکریلک یا جیل کے ناخن اتارنے کے لیے، انگلیوں کو ایسیٹون نامی کیمیکل میں 10 منٹ یا اس سے زیادہ دیر تک بھگوکر رکھنا پڑتا ہے یہ کیمیکل اصلی ناخن کی خشکی اور جلد پر خارش کا باعث سکتا ہے۔

مصنوعی ناخن کو اتارنا نہایت ضروری ہیں ورنہ آپ کے قدرتی ناخن پتلے ور کمزور ہو سکتے ہیں۔

مصنوعی ناخن کے لیے ضرروی احتیاط

اگر آپ کے ناخنوں میں پہلے سے ہی فنگس ہو چکی ہے تو مصنوعی ناخن سے دور رہیں۔ ناخن کے مسائل کو چھپانے کے لیے ان کا استعمال نہ کریں۔

Advertisement

ایسے ناخن لگائیں جو کسی کیمیکلز سے چپکانے کے بجائے صرف اوپر سے لگائیں جائیں جنہیں آسانے اتارا جاسکے۔

اپنے ناخنوں پر کریم موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں، خاص طور پر جب آپ انہیں ایسیٹون میں بھگو رہے ہیں۔

ہر دو ماہ بعد مصنوعی ناخن سے وقفہ لیں۔ یہ آپ کے اصلی ناخن کو سانس لینے اور کیمیکلز کی نمائش سے دور رہنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر