Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں

Now Reading:

سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں

سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں

صحت مند رہنے کے لیے رات کی پرسکون بے حد ضروری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم رات کی نیند کے دوران دن بھر میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا کام انجام دیتا ہے اس طرح آپ دوسرے دن بیدار ہونے پر خود کو توانا محسوس کرتے ہیں۔

جس طرح نیند صحت کو برقرار رکھتی ہے اسی طرح صحت سے جڑے کچھ مسائل ایسے ہیں جس کا تدراک سونے کے انداز یا پوزیشن سے کیا جاسکتا ہے، تحقیق کے مطابق جس طرح آپ رات کے 7  سے 8 آٹھ گھنٹے گزارتے ہیں اس اثر آپ کی صحت پر ضرور پڑتا ہے۔ یہاں پر کچھ ایسے ہی صحت کے مسائل کے لیے نیند کے انداز  کا ذکر کیا جارہا ہے۔

سیدھا یعنی پیٹھ کے بل سونا

سونے کا یہ انداز کمر، گردن اور کندھے کے درد کو کم کر سکتا ہے یہ کہنا ہے ڈیوڈ برکر جو کہ سلپ سائنس اکیڈمی کے بانی ہیں۔ وہ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ پوزیشن کمر اور گردن کو سیدھ میں رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ کمر کے درد سے نجات کے لیے گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھنے کی کوشش کریں۔

خشک آنکھوں کو پرسکون رکھنے کے لیے

Advertisement

جریدے کارنیا میں شائع ہونے والی 2018 کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو خشک آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہیں کوشش کریں کی کروٹ لے کر سونے کے بجائے پیٹھ کے بل سیدھا سوئیں۔ کیونکہ ایسے افراد جب کروٹ لے کر سوتے ہیں اس طرح ان میں آنکھوں کے وہ غدود جو آنسو پیدا کرتے ہیں دبنے کے وجہ سے سکڑ سکتے ہیں۔ اس لیے سیدھا سونا اس مرض میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

چہرے کی جھریوں کو روکنا

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات کی پرسکون نیند جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے اسی لیے اسے بیوٹی ریسٹ کہا جاتا ہے، تاہم جب آپ اپنی پیٹھ کے بل لیٹتے ہیں، تو کشش ثقل کسی دوست کی طرح کام کرتی ہے، جس سے جلد بہتراور ہموار رہتی ہے اس کے برعکس کروٹ لے کر یا پیٹ کے بل سونا کمپریشن کا سبب بن سکتا ہے جس سے جھریاں نمودار ہوسکتی ہیں۔

کروٹ لے کر سونا

یہ سلپ اپنیا کے مرض میں بہتری لاسکتا ہے۔ کروٹ لے کر ایک طرف سونا ایئر ویز کو کھلا رکھنے میں مدد کرتا ہے اور سانس لینے کو آسان بناتا ہے۔ جبکہ سیدھا سونا گلے کے اوپری حصے کے پٹھوں کو آرام کرنے دیتا ہے، جس سے پھیپھڑوں تک آکسیجن پہنچنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے اس طرح خراٹے نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں جس سے نیند میں کمی ہونے لگتی ہے۔

ہاضمے کے مسائل اور جلن کم کرنے کے لیے

Advertisement

حال ہی میں دی امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق، بائیں جانب کروٹ لے کر سونا پیٹ کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ جس سے سینے کی جلن سے بچا جاسکتا ہے۔

الزائمر کو روک تھام

اگرچہ اس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم نیو یارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی میں 2015 کی ایک تحقیق کے مطابق کروٹ لے کر سونے سے دماغ سے ایسے مادوں کو باہر نکلنے میں مدد ملتی ہے جو الزائمر کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔

جبکہ پیٹ کے بل سونا گردن اور کمر میں تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر