Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں

Now Reading:

داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں
داڑھی رکھنے سے صحت پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں

داڑھی رکھنے سے صحت پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں

زمانہ کوئی بھی ہو فیشن کیسا بھی ہو مرد حضرات ہمیشہ داڑھی رکھنا پسند کرتے ہیں یہ عمل ان کو وجیح اور جاذب نظر بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر مرد حضرات کی بڑی تعداد اپنے چہرے پر داڑھی ضرور رکھتے ہیں۔

ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو داڑھی کو فیشن کا حصہ سمجھتے ہیں تاہم کچھ مذاہب اور ثقافت میں اس کی خاص اہمیت ہے وجہ کوئی بھی داڑھی نہ صرف مرد کی ظاہری خوبصوری میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے کئی صحت کے فوائد بھی ملتے ہیں جنہیں سائنس ثابت کر چکی ہے۔

کوئی بھی شخص داڑھی رکھتاہے تو وہ اپنے اندر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کرتا ہے لوگ اسے مختلف نظروں سےدیکھتے ہیں۔ بحیثیت مجموعی، داڑھی کا ایک شخص کی زندگی پر جو اثر پڑتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔

 جب کوئی بھی شخص داڑھی رکھتا ہے تو اس سے اس کی صحت پر کا کیا اثر ہوتا ہے اس حوالے سے کئی سائنسی تحقیق کی گئی جن کے نتائج یہاں پیش کیے جارہیں ہیں۔

داڑھی جلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

Advertisement

 جس طرح سر کے بال سر کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح داڑھی بھی چہرے کی جلدکی  حفاظت کرتی ہے، داڑھی آپ کی ٹھوڑی، گالوں اور اوپری ہونٹوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اور اس طرح یہ آپ کو جلد کے کینسر سے بچاتی ہے۔

کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک تحقیق کے مطابق، چہرے پر داڑھی ہونے سے  الٹرا وائلٹ کا تناسب تقریباً ایک تہائی کم ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ داڑھی آپ کو تقریباً 90-95 فیصد خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہے جو آپ کے چہرے پر پڑتی ہیں، اس طرح آپ کے چہرے پر جلد کا کینسر ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔

وقت کی بچت

ایک سروے کے مطابق ایک اوسط فرد اپنی زندگی کے 3,350 گھنٹے شیو کرنے میں صرف کرتا ہے ڈاڑھی رکھنے سے یہ وقت بچ جاتا ہے جسے آپ کسی بہتر کام میں لگا سکتے ہیں۔

زیادہ پرکشش اور جاذب نظر

لوگوں کو مختلف چیزیں پر کشش بناتی ہیں تاہم تحقیق کے مطابق ایک اچھی خط کی ہوئی اور گھنی داڑھی مرد حضرات کو پر کشش بناتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کا حوالہ دیا، جہاں مردوں کی کشش کے حوالے سے کیے گئے۔ سروے میں 8000 سے زائد مختلف خواتین سے مرد کے پر کشش ہونے کے بارے میں پوچھا گیا، یقیناً نتائج مختلف تھے لیکن خواتین کی بڑی تعداد نے داڑھی والے مردحضرات کو پر کشش قرار دیا۔

سرد موسم

جو لوگ سرد مقامات پر رہتے ہیں ڈاڑھی انہیں سرد موسم کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ایک ماہر امراض جلد ایم انتھونی روسی کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں داڑھی ایک اسکارف کا کام کرتی ہے۔

عمر رسیدگی کے اثرات سے تحفظ

داڑھی رکھنے سے چہرے کی جلد سورج کی مضر شعاعوں، ماحولیاتی آلودگی، گرد اور میل سے بچی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ داڑھی رکھنا دراصل جلد کو بڑھاپے سے بچاتا ہے۔ جب کبھی داڑھی صاف کرتے ہیں آپ کو ایک خوبصورت اور جواں جلد دکھائی دیتی ہے۔

داڑھی رکھنے کا بہترین وقت

Advertisement

برٹش جرنل آف ڈرمیٹولوجی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 14 مردوں کے چہرے پر بالوں کی نشوونما اور ان کی بڑھنے کی رفتارکو تقریباً 18 ماہ تک جانچا گیا۔ محققین نے پایا کہ داڑھی کی نشوونما موسم گرما کے آخر میں، خاص طور پر اگست اور ستمبر میں اپنے عروج پر ہوتی ہے، اور پھر آنے والے مہینوں میں اس کی رفتار میں کمی واقع ہوتی ہے یہاں تک کہ جنوری اور فروری میں یہ انتہائی کم ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال نوشیو نومبر مہم چلائی جاتی ہے۔ نو شیو نومبر ایک مہم ہے جو مرد کے بالوں کو 30 دن تک بڑھانے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس مہم کے تحت مردوں کو چیلنج کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کے بال، داڑھی اورمونچھیں بڑھائیں، یہ تحریک مردوں کو صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہے، اور ایک ماہ میں جو پیسے وہ شیو کرنے میں خرچ کرتے ہیں اس رقم کو  مختلف امراض خصوصاً کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کرنے کو کہا جاتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر