Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے

Now Reading:

عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے

عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے

عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

ماہرین نے انسانی جسم کا ایک مسل میپ تیار کرکے اس خصوصی حصے کی شناخت کی جو عمر میں اضافے سے اعصاب میں آنے والی تنزلی پر رابطے کو دوبارہ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس تحقیق کا مقصد تمام انسانی خلیات کے منظم نقشہ تیار کرنا ہے تاکہ جسمانی صحت، امراض کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پیشرفت ہوسکے۔

اسی دوران محققین نے یہ جانچ پڑتال بھی کی کہ وقت کے ساتھ مسلز کمزور کیوں ہو جاتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے 20 سے 75 سال کی عمر کے 17 افراد کے مسلز کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

Advertisement

تحقیق میں ان جینز کو دریافت کیا گیا جو ribosomes کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ribosomes جسم میں پروٹینز کی تیاری کے لیے اہم ہوتے ہیں اور معمر افراد کے مسلز کے خلیات میں انہیں کم متحرک دریافت کیا گیا۔

اس کے نتیجے میں عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کی مسلز کے ریشے دوبارہ نئے کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران ورم کا باعث بننے والے سی سی ایل 2 مالیکیولز تیار ہونے کی وجہ بھی دریافت کی گئی۔

یہ مالیکیولز مسلز میں موجود مدافعتی خلیات کو اپنی جانب کھینچتے ہیں اور مسلز کی تنزلی کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس دریافت سے مستقبل میں عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے طریقوں کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انسانی خلیات کے نقشے کے ذریعے ہم جسم کے بارے میں بہت کچھ جان رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان نئی تفصیلات سے ماہرین کو ورم پر قابو پانے، مسلز کی بحالی، اعصابی کنکشن کو محفوظ رکھنے اور دیگر معاملات کے حوالے سے مدد مل سکے گی۔

لیبارٹری میں تیار کیے گئے انسانی مسلز کے خلیات کے نمونوں پر تجربات سے تصدیق ہوئی کہ مسلز کے فعال کو مستحکم رکھنے کے لیے خصوصی حصے کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے مستقبل قریب میں مسلز کی صحت درست رکھنے کے لیے نئے علاج تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر