Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع، ملزم گرفتار

ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار ہوگیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورمیں فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 پنجاب پولیس ترجمان نے بتایا کہ بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی جو کہ کنگن پور کا رہائشی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  گزشتہ رات وسیم اکرم نامی شخص نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کے آخری بوگی میں بم نصب ہے۔

 تفتیشی پولیس نے کہا کہ بم کی اطلاع ملتے ہی تمام دیگر اداروں کو ایمرجنسی مطلع کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھا۔ بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قصور پولیس نے ملزم کا سرُاغ لگا کررفتار کیا جپ۔

انہوں نے کہ  بتایا ملزم وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، 15پر جھوٹی کال کرنا قانوناً جرم ہے ۔جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون اداروں کو اس طرح سے استعمال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے ، عوام اس کو شرارت  نہیں سمجھے یہ ایک سنگین قسم کا جُرم ہے۔