Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سیکیورٹی آفیشل علی لاریجانی کا دورہ ، پاک ایران تعاون مزید مضبوط ہوگئے

لاریجانی نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے

ایرانی سیکیورٹی آفیشل علی لاریجانی کا دورہ ، پاک ایران تعاون مزید مضبوط ہوگئے۔ دونوں ممالک نے  مختلف شعبوں  میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہارکیاہے۔

ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے 25 اور 26 نومبر 2025 کو پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک  اعلامیہ بھی جاری کیاہے ۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔

اس دوران  دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر لاریجانی نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔

پاکستان اور ایران نے خطے میں امن کے لیے قریبی رابطے، تعمیری مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقائی اور عالمی فورمز پر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں جانب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلقات کو اس انداز سے آگے بڑھایا جائے جو مشترکہ خوشحالی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے۔ پاکستان اور ایران نے مشترکہ مقاصد—استحکام، ترقی اور تعاون—کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں