شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود کے ساتھ موسم خنک رہنے کا امکان ہے، تاہم دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی نئی یلغار تیار، ملک بھر میں بارش، برفباری اور موسم کی شدت کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، جس کے بعد 22 اور 23 جنوری کو گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
















