شہر قائدمیں مغربی سسٹم اثر انداز، تیز گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں، اور آج دوپہر 12 بجے کے بعد گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری کمی ہوگی جس کے ساتھ ہی پارہ سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 04 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔















