Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع

شرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں آج ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب اندرون سندھ سمیت کراچی میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

شرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 21  ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 سے  30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت جنوب مغرب سے  4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا  چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں