Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیرپور؛ کتے کے کاٹنے کا علاج نہ ہونے کے باعث ورثاء نے مریض کو درخت سے باندھ دیا

مریض کے والد کا کہنا ہے کہ اسپتال سے مایوس ہوکر وہ اپنے بیٹے کو گھر واپس لے آئے۔

خیرپور: ضلع خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ کے قریب ایک گاؤں میں کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان کی حالت علاج نہ ملنے کے باعث تشویشناک ہوگئی۔

ورثا کے مطابق عیدل سومرو کو تقریباً دس روز قبل کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کے لیے ٹھری میرواہ تعلقہ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں انسدادِ ریبیز ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث علاج شروع نہ ہوسکا۔

مریض کے والد عباس علی سومرو کا کہنا ہے کہ اسپتال سے مایوس ہوکر وہ اپنے بیٹے کو گھر واپس لے آئے لیکن بروقت علاج نہ ملنے سے اس کی طبیعت مسلسل بگڑتی گئی اور اب اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہوچکی ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور مہنگا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ مریض کو فوری طبی امداد اور ضروری ویکسین فراہم کی جائے تاکہ اس کی جان بچائی جاسکے۔

متعلقہ خبریں