Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو آج بھی ریلیف مل گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے تک کے لیے ہے

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے آج اچھی خبر سامنے آگئی حکومت نے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے ابھی رات 12 بجے شروع ہو گا جو کل رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ خبریں