Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بے بس اور یرغمال ہے، سراج الحق

Now Reading:

حکومت بے بس اور یرغمال ہے، سراج الحق
موجودہ

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بے بس اور یرغمال ہے ، حکومت کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ اب ہسپتالوں میں مریض بھی محفوط نہیں رہے۔

 تفصیلات کے مطابق  امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غنڈوں اور بدمعاشوں نے باقاعدہ گینگ بنا رکھے ہیں جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے  یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر ہمارے تین کارکنوں کو قتل کردیا گیا اور حکومت بے بس ہو کر تماشا دیکھتی رہی۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے  مزید کہا کہ ایک  ہفتہ کے بعد بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، قاتل گرفتار نہ ہونا پنجاب حکومت اور پولیس کی بدترین ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

دریں اثناءامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےسانحہ پی آئی سی لاہور کے معاملہ پرسینٹ میں قراردادجمع کروادی۔

Advertisement

 امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ وکلاء اورڈاکٹرزکے مابین تصادم کی اعلیٰ سطح پرجوڈیشل انکوائری کروائی جائےاورملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔

سراج الحق کا خطاب، حکمرانوں پر کڑی تنقید

 سراج الحق  کا کہنا تھا کہ  ایوان سینٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں پرتشدد واقعہ کی مذمت اوراس میں تین افراد کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتا ہے جبکہ فریقین میں گزشتہ کئی ماہ سےجاری جھگڑا کےباوجودانتظامیہ کی جانب سےمعاملہ بروقت حل نہ کروانا افسوسناک ہے۔

سراج الحق  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایوان سینٹ اشتعال انگیزویڈیوکےوائرل ہونےوکلاء کو اکسانے اورپھران کی جانب سےاعلانیہ ہاسپٹل آمدکےباوجودکوئی  کاروائی نہ کرنے پر اظہارافسوس کرتا ہے اور ایوان،پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارکی جانب سے سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے مطالبہ کی تحسین کرتا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق  کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ کا ایوان ڈاکٹرزکی تنظیمیوں سےبھی یہ توقع رکھتاہےکہ وہ بھی وکلاء تنظیموں کی طرح واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کاروائی کرنےمیں معاونت کریں گی۔

واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر